کرپشن کے خلاف جہاد مومن کی ذمہ داری

کرپشن، ناجائز مال ہڑپ کرنا رشوت لینا حرام ہے (القرآن2:188 ) <English Translation> کرپشن  اورکرپٹ افراد اور برائی کی حمایت کرنے والا اس...

Showing posts with label پاکستانPakistan. Show all posts
Showing posts with label پاکستانPakistan. Show all posts

کرپشن کے خلاف جہاد مومن کی ذمہ داری


کرپشن، ناجائز مال ہڑپ کرنا رشوت لینا حرام ہے (القرآن2:188 )

کرپشن  اورکرپٹ افراد اور برائی کی حمایت کرنے والا اس حرام عمل  میں حصہ دار بن جاتا ہے۔(القرآن 4:85)

خائین، بد دیانت (کرپٹ) کی شفاعت نہیں ہوگی (البخاری 3073) 

بھلائی کی طرف بُلائا ، نیک کاموں کا حکم اور بُرے کاموں سے روکنا اہل ایمان کی اہم ذمہ داری ہے- (قرآن 9:71, 3:104) 

https://bit.ly/AntiCorrutiponJihad

اگر کشتی میں نچلی منزل  والے لوگ سوراخ کریں گے تو کسشتی ڈوبے گی اور تمام لوگ ڈوب جائیں گے اس لینے ملک ، معاشرہ میں ذمہ دار، حکمران لوگ اگر غلط کام کریں ، کرپشن کریں تو ان کا حرام عمل ملک اور معاشرہ کی بقا کے لیے خطرہ ہے اس لینے ان کو روکنا بہت ضروری ہے- اور جو لوگ ان کو روکلنے کی بجایے ان کو سپورٹ کریں ان کی مدد کریں ان کی اصلاح بھی ضروری ہے- 

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

صفحه اول

Jihad Against Corruption 

 بدعنوانی کی جڑیں ہمارے معاشرے میں اتنی گہری ہو چکی ہیں کہ کوئی بھی حکومت یا ادارہ کرپٹ مافیا کے چنگل سے آزاد نہیں۔ اس لئیے کوئی حکمران کتنا بھی ایماندار وہ ناکام ہے ۔ 

سرکلر ڈیٹ 2300 ارب ہو چکا ہے جو پاکستان کے ڈیفنس بجٹ سے دوگنا ہے۔ انڈیا0 ، اسرائیل یا کسی دشمن کو پاکستان پر حملہ اور ہونے کی کیا صرورت ہے؟ اس پاک وطن کو انہوں نے تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جو اس کی ترقی ، خوشحالی کے زمہ وار حکمران تھے۔ عوام اب بھی ان کی سپورٹ اور مخالفت میں مشغول ہیں مگر افسوس وجوہات سیاسی وابستگی ، غلامی، شخصیت پرستی، مفادات پر ہیں نہ کہ ان کے کردار اور پاک وطن کی تباہی پر! ! 

کوئی ادارہ اتنا مضبوط نہیں کہ اکیلا کچھ کر سکے، آئین اور قانون اجازت نہیں دیتا ، ہر ایک کا محدود کردار ہے۔ ماضی کے تجربات اور  غلطیوں کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔ 

ان حالات میں کیا ہم بے بس ہیں؟*

بقول اقبال :

کیوں زیاں کار بنوں سود فراموش رہوں؟

فکر فردانہ کروں محوِغم دوش رہوں

نالے بلبل کے سنوں اور ہمہ تن گوش رہوں

ہم نوامیں بھی کوئی گل ہوں کہ خاموش رہوں؟

نہیں ہم گونگے ، بہرے ، عقل سے عاری جانور نپیں کہ وہ ملک جو لاکھوں قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا ، اس کو شیطانوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر کسی کے انتطار میں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں:

یہ بہانہ کہ ، *ہم کیا کرسکتے ہیں ، سب کچھ ہی خراب ہے! قابل قبول نہیں۔

تجزیہ و آپشنز : Read more »