یہ سارا لمبا چوڑا پروسیجر اس لئے ہے کہ پنشن کی ادائیگی میں کوئی فراڈ یا ہیرا پھیری نہ ہو جائے ۔۔۔۔ حکومت پاکستان کے ایک ایک پیسے کا حساب کتاب رکھنا ضروری ہے۔
فوج اپنے جوانوں کا بہت خیال رکھتی ہے، نہ جانے یہ کیسے نظرانداز ہو گیا؟ امید ہے کہ جلد سولجرز کی پنشن کا پروسیجر آسان کردیا جایے گا۔
مگر حکومت پاکستان نے 99 ارب روپے پچھلی سہ ماہی کی ادائیگی آئی پی پی (پاور پلانٹس) کو کیپیسٹی چارجز میں ادا کر دئیے (ضرب چار سے یہ تقریبا 396 ارب روپے سالانہ بنتا ہے جبکہ پاکستان کی تینوں افواج آرمی، نیوی ، ائیرفورس کے 3 ملین پنشنرز کا بجٹ 395 ارب روپیہ ہےa) Keep Reading ......more »
صرف 20 فیصد بجلی استعمال ہوئی باقی ہائیڈل تھی۔ 80 فیصد بجلی استعمال بھی نہ ہوئی مگر ادائیگی کرنا پڑی کہ معاھدہ کیا ہے حکومت پاکستان نے کہ ہم بجلی استعمال کریں یا نہ استعمال کریں مگر ادائیگی پرائیویٹ پاور پلانٹ کی بجلی پیدا کرنے کی "صلاحیت" کیپیسٹی (Capacity ) پر ہوگی !
لوڈ شیڈنگ اس لیے ہوتی ہے کہ انسٹاللڈ کیپیسٹی زیادہ ہے مگر ٹرانسمسشین کیپیسٹی کم ہے- مگر ٹرانسمسشین سسٹم بہتر کرنے کی بجایے پاور پلانٹ لگایے جا رہے ہیں جن کی بجلی استعمال ہی نہیں کی جا سکتی- مگر ان کو پیمنٹ کرنا ہو گی- جو شور کرے اس کا منہ $ بند کر دو چپ نہ کرے توذلیل و خوار کرو-
یہ کیسا معایدہ ہے؟
قوم جو مرضی کر لے بجلی استعمال بھی نہ کرے مگر ایماندار بل ادا کرنے والے عوام کو پاور پلانٹس کو پےمنٹ کرنا لازم ہے (یونٹ کی قیمت میں سب اڈجسٹمنٹ ہوتی ہے) ۔۔ یہ 4۔5 ٹریلین روپیہ یا تقریبا 14-12 بلین ڈالر کا گردشی قرض کبھی نہ ختم ہو گا (اعداد و شمار میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے)
قوم نہ ختم ہونے والے قرض کی زنخیروں میں جکڑی رہے گی ہمیشہ ۔۔۔ یہ صرف ایک کیس ہے کرپشن اور نااہلی کے برفانی تودے کی نکر( tip of iceberg) ۔۔۔
الله کا حکم ہے :
وَ لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمۡوَالَکُمۡ بَیۡنَکُمۡ بِالۡبَاطِلِ وَ تُدۡلُوۡا بِہَاۤ اِلَی الۡحُکَّامِ لِتَاۡکُلُوۡا فَرِیۡقًا مِّنۡ اَمۡوَالِ النَّاسِ بِالۡاِثۡمِ وَ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۸۸﴾
And do not consume one another's wealth unjustly or send it [in bribery] to the rulers in order that [they might aid] you [to] consume a portion of the wealth of the people in sin, while you know [it is unlawful].
اور ایک دوسرے کا مال باطل طریقوں سے نہ کھاؤ ، نہ حاکموں کو رشوت پہنچا کر کسی کا کچھ مال ظلم و ستم سے اپنا کر لیا کرو ، حالانکہ تم جانتے ہو ( القرآن 2:188)
کیا IPPs کو کیپیسٹی / صلاحیت چارجز (Capacity Charges) میں ادا کر دئیے باطل طریقہ سے مال کھانا نہیں؟
کیا یہ الله کے حکم کی صریح نہ فرمانی نہیں ؟
پاکستان کے آئین کے مطابق کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بنایا جا سکتا
کیا کسی کو ان معاھدات پر نظرثانی کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی؟
کیا سارے اکاونٹنگ پروسیجرز صرف "اللہ رکھا" جیسے لوگوں کے لئیے ہیں؟
معاشی اور سیاسی بحران کے پیچھے در اصل یہ دھندا ہے جس پر طاقتور مافیا اپنا کنٹرول رکھنے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے----
کرپشن کے خلاف جہاد ----
ایک دوسرے کا مال باطل طریقوں سے نہ کھاؤ( القرآن 2:188)
اللہ رکھا کی پنشن، آئی پی پی اور معاشی بحران>>>
https://bit.ly/AllahRakha-IPPs
https://bit.ly/Plunder-Pakistan
https://bit.ly/AntiCorrutiponJihad
https://bit.ly/CorruptionJihad-Mag
Links/References
[1] https://en.m.wikipedia.org/wiki/List_of_power_stations_in_Pakistan
https://tribune.com.pk/story/2360953/rs152tr-allocated-for-defence-spending
https://www.brecorder.com/news/40217267
[2] https://www.dawn.com/news/1747377
[3] https://www.dawn.com/news/1687096
[4]https://www.dawn.com/news/1694021 / https://tribune.com.pk/story/2360759/key-figure-in-pm-shehbaz-family-money-laundering-case-passes-away
[5] https://www.dawn.com/news/1688892
[6] https://www.dawn.com/news/1747377
[7] https://www.dawn.com/news/1687096
[8]https://www.dawn.com/news/1694021 / https://tribune.com.pk/story/2360759/key-figure-in-pm-shehbaz-family-money-laundering-case-passes-away
[9] https://www.dawn.com/news/1688892
[10] https://www.dawn.com/news/1747377
[11] https://www.dawn.com/news/1687096
[12]https://www.dawn.com/news/1694021
[13] https://www.dawn.com/news/1688892